عوامی مسائل

ضلع ہنزہ میں‌ماہِ‌اپریل کے لئے وافر گندم موجود ہے، سیکریٹری خوراک برہان الدین آفندی

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)ضلع ہنزہ میں4ہزار سے زائد گندم کی بوریاں  ایمرجنسی کے لئے اور ماہ اپریل کے لئے موجود ہے ضلع میں گندم کی کوئی کمی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خوراک برہان افندی نے ضلع ہنزہ میں سول سپلائی کے زیر نگرانی گندم گوداموں کے معائینے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قلت کے حوالے سے عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی اس معاملے میں میں خود نہ صرف ضلع ہنزہ بلکہ نگر اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں گندم گوداموں کا معائینہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی پسائی کے حوالے سے عوام کو کسی قسیم کی پریشانی ہے تو متعلقہ سی ایس او دفتر میں اطلاع کر ے یا تو اپنی ڈیلر کو چاہیے کہ وہ جس فلور مل سے آٹا پسائی کر کے لائے وہ خراب ہونے کی صورت میں اُس فلور مل کو واپس کر دیں۔

سیکرٹری خوارک گلگت بلتستان برہان افندی نے مزید کہا کہ سول سپلائی کے گوادموں تک گندم کی سپلائی کو شفاف بنانے کے لئے سول سپلائی گودام پر ڈیجیٹل ویٹ بریج بھی نصب کر چکے ہے جس کی وجہ گندم شاف طریقے سے متعلقہ سول سپلائی تک پہنچ جائے گی۔سیکرٹری خوارک گلگت بلتستان برہان افندی نے سول سپلائی گوداموں کی معائینہ کے موقع پر عوام کو دی جانے والی گندم کی دفتری ریکارڈبھی چیک کر دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button