ماحولگلگت بلتستان

یاسین: برفانی تودے گرنے کا خدشہ، قرقلتی کے 25خاندان کوخیمہ بستی منتقل کر دیا گیا

یاسین (معراج علی عباسی ) برفانی تودہ گرنے کا واضح خدشہ ۔فوکس پاکستان کے ماہرین نے یاسین کے بالائی گاوں قرقلتی کے 25رہائشی مکانات کو خطرناک قرار دیکر سینکڑوں کے تعداد میں رہائشیوں کو رسکی مقام سے محفوظ مقام پر خیمہ بستی میں منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاوں قرقلتی میں واقع 25رہایشی مکانات کو رسکی قرار دیکر سینکڑوں رہائشیوں کو خیموں میں منتقل کیا ہے۔ تین فٹ سے زیادہ برف اور شدید سردی میں خواتین بچے اور عمررسیدہ افراد کوخیموں میں منتقل کیا گیا ہے۔ لوگوں کو اچانگ گھروں سے نکل کر خیموں میں منتقل کرنے پر متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید اقبال کے مطابق متاثرین کی امد اد اور محفوظ مقام پر بحالی کے لیے غذر انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے سے رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے ا س موسم میں بغیرانتظامات کے خالی خیموں میں بچوں اور خواتین کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔ حکومت فوری طور پر متاثرین کے رہائش اور گزربسر کے لیے انتظامات کریں ۔ واضح رہے تین سال قبل گاوں قرقلتی کے اسی مقام پر برفانی تودہ گھرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button