کھیل
گلگت بلتستان والی بال لیگ:تیسرے روز ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کی ٹیمیںفتحیاب
نگر ( اقبال راجوا) گلگت بلتستان والی بال لیگ اور تین روزہ نگر کا ثقافتی میلہ ایک ساتھ جاری و ساری، سیاحوں کے لئے بغیر ٹکٹ سیاحت کے ساتھ سیر و تفریح کا مزا بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شا رخ چیمہ اور ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کاوشوں کی نوجوانان نگر اور عوامی حلقوں میں تعریفیں۔آج گلگت بلتستان والی بال لیگ کے تیسرے روز تین مقابلے ہوئے جن میں ضلع ہنزہ کی ٹیم نے غذر کی ٹیم کو جبکہ نگر سلطان نے استور کی ٹیم کو تین صفر سے جبکہ اور نگر رائلز نے انتہائی سخت مقابلے مکے بعددو کے مقابلے میں تین سیٹ سے صوبائی دارالحکومت گلگت مؤنےئے کی ٹیم کو شکست دی۔ نگراور گلگت کے مابین مقابلے کے دوران شائیقین کی دلچسپی انتہا کو پہنچ گئی بال خصوص اس وقت جب دونوں ٹیموں نے دو دو سیٹ جیت کر تیسرے سیٹ پر صوبائی دارالحکومت گلگت کی ٹیم کا سکور کارڑ ۱۴ جبکہ نگر رائلز کی ٹیم تین پر تھی۔ ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر نگر شاہ رخ محمد چیمہ انتہائی جذ باتی ہوگئے اور اور پریشان دکھائی دئے لیکن نگررائیلز نے اسی پوائینٹ پر گلگت کی ٹیم کو باندھ کے رکھا اور سکور برابر کر دیا اگلے ہی لمحے گلگت کی ٹیم ااخری پوائینٹ پر پہنچ گئی دوبارہ شائیقین پر سکوت طاری ہو گیا اور اس وقت تک نہیں ٹوٹا جب تک نگر کی ٹیم نے اپنا سکور بھی فائینل تک پہنچا دیا اور آخر کار نگر نے اپنا فائینل سکور بھی حاصل کر لیا ۔
ڈپٹی کمشنر نگر اور اسسٹنٹ کمشنر نگر کو شائقین نے کاندھوں پہ اٹھا کر بہت دیر تک والی کورٹ میں جیت کا جشن منایا ۔ جبکہ راکا پوشی کے دامن میں تین روزہ لگے نگر کے ثقافتی اسٹالز تیسرے دن بھی گلگت بلتستان دیگر اضلاع سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاحوں کی ایک بہت تعداد نے شرکت کی اور اپنی اپنی پسند کی اشیا ء بھی خرید لیں۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نگر اور اسسٹنٹ کمشنر نگر کے ساتھ ضلعی اداروں کی کار کردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔