گلگت بلتستان والی بال لیگ کا فائنل نگر رائیلز اور ہنزہ لیپرڈز کے درمیان کھیلا جائے گا
نگر ( اقبال راجوا) گلگت بلتستان والی بال لیگ کے سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی جیوری کمیٹی نے تیز بارش کے سبب زیادہ پوائنٹس کے سبب نگر رائیلز کو واک اوور دیا گیا کل نگر رائلز اور ہنزہ لیپرڈز کے درمیان فائنل کا مقابلہ ہوگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان والی بال لیگ کے سیمی فائنل کے مقابلے کے دوران شدید بارش کے سبب ٹورنامنٹ کی جیوری کمیٹی نے میث روکا اور جس کے بعد میچ کا مذید جاری رکھنے سے متعلق غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ۔ فیصلے میں نگر رائیلز اور نگر سلطانز کے دونوں کپتانوں کو مطلع کیا گیا کہ نگر رائلز پوائنٹ کے اعتبار سے نگر سلطان سے بہت آگے ہے لہٰذا فیصلہ کیا کہ نگر رائلز کو فاتح قرار دیا جائے ۔فیصلے کے بعد سیمی فائنل کو برخاست کیا گیا ۔شدید بارش کے باعث ہزاروں شائیقین کو ایک بہترین مقابلہ دیکھنا نصیب نہ ہونے کے سبب کافی مایوسی ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد نے بتایا کہ کل و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان گلگت بلتستان والی بال لیگ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے جس کے لئے بھر پور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔