صحت

ڈپٹی کمشنر نگر کی کوششیں رنگ لے آئیں، ہوپر میں میڈیکل آفیسر، ویکسینیٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر تعینات

نگر (پ ر) ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی کوششوں سے ہوپر اے کلاس ڈسپنسری میں عرصہ دراز سے خالی پوسٹوں پر میڈیکل آفیسر، ویکسینیٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر کو تعینات کر دیا گیا۔ مذکورہ ملازمین نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال کر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ہوپر کے عوام انتہائی پر مسرت دکھائی دیتے ہیں۔ اے کلاس ڈسپنسری میں ملازمین کی تعیناتی کے حوالے سے نمبردار اعلی ہوپر غلام عباس کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ڈپٹی کمشنر نگر کے انتہائی مشکور ہیں اور ان کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ مذکورہ پوسٹوں پر سٹاف کی عدم تعیناتی کی وجہ سے علاقہ کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور معمولی بیماری کی صورت میں بھی لوگوں کو ہنزہ یا گلگت جانا پڑتا تھا ، اس مسئلہ کے ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کے علم میں لانے کے بعد ان کی بھر پور کوششوں سے سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے جس پر ہر خاص و عام خوش دکھائی دیتے ہیں۔ لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولت میسر آچکی ہے اور انھیں سفر کی مشقت کاٹنے سے نجات ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ پی پی ایچ کے حکام مذکورہ سٹاف کو یہاں پر کام کرنے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کریں گے اور انھیں کسی اور علاقے میں تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button