سیاست

صوبائی حکومت پرانی نوٹیفیکیشن نئی فائل میں‌ڈال کر یاسین سب ڈویژن بنانے کا دعوی کر رہی ہے، محمد ایوب شاہ

یاسین (معراج علی عباسی ) سابق ممبرقانون ساز اسمبلی وصدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر محمدایوب شاہ نے کہاہے کہ ن لیگ کے صوبائی حکومت نے پی پی پی دورکے منظورشدہ سب ڈویژن یاسین کی پرانے نوٹیفکیشن کو نئے فائل میں ڈال کر جاری کرکے عوام کو بے قوف بنانے کے کوششوں میں مصروف ہے ۔ پی پی پی حکومت کے کابینٹ سے پاس کردہ سب ڈویژن کو یاسین کے متوالے اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہے ۔مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت عوام یاسین کے ساتھ واقعی مخلص ہے تو گوپس یاسین کو ضلع بنائیں جو کہ عوامی مطالبہ اور وقت کی ضرورت بھی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ غذر انتظامیہ ایک بندے کو خوش کرنے کے لیے عوامی مشاورت کے بغیرسب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکو فرمائشی جگے میں بنانے میں لگیں ہے۔ ۔ اگر غذر انتظامیہ ایک بندئے کو سیاسی فائدہ دینے کے لیے عوام یاسین کو نظرانداز کیاتو عوامی ردعمل کی زمداری بھی غذر انتظامیہ پر عائدہوگی ۔انہوں کہا ہے کہ انتظامیہ سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے لیے درکوت تاسیلی ھرنگ کے درمیانی فاصلے کو مدنظررکھتے ہوئے کسی مناسب جگے کا انتخاب کیا جائے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے حوالے سے اگریاسین میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع رنماہونے کے صورت میں تمام ترذمداری غذر انتظامیہ پر عائدہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button