گلگت بلتستان

سوست ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے عمائدین ہںزہ کے لیے خصوصی بریفنگ کا اہتمام

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ علی آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں مرکزی ہنزہ کے  اکابرین کا ایک ہنگامی اجلاس جناب غلام رسول علیٰ نمبر دار کے زیر صدارت میں منعقد ہوا جس میں جناب ظفر اقبال چیرمین ٹرسٹ سوست ہنزہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے اکابرین اور BRSO کے صدر نے خصوصی طور پر شرکت کی. چارگھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے انتخابات کے بعد ایک سال کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی.
اس موقعے پر جناب ظفر اقبال چیرمین نے قانونی، حکومتی اور ہنزہ کے عوام کا تعاون بلخصوص نگر کے کاروباری حضرات کے عملی تعاون کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی. انہوں نے کہا کہ غیروں سے زیادہ کچھ اپنے نااہلوں نے ذاتی فوائد حاصل کرنے کیلئے بلیک میلنگ کا حربہ بھی استعمال کیا اور ٹرسٹ میں نوکریوں سے لے کر چائینہ جانے کا بھی تقاضہ کرتے رہے. انہوں نے کہا کہ علاقے میں  پہاڑی ماحول سے شہری زندگی میں داخل ہونے کا دور چل رہا ہے اس لئے ٹرسٹ چلانے میں سابق عہداداروں کو مشکلات کا سامناتھا. "ہم نے آنے کے بعد تحریری، قانونی اور ادارے کے منڈیٹ کے مطابق چائینہ پارٹنر ین جامن کے ساتھ خط وکتابت شروع کی تو معاملات صیح سمت میں جارہے تھے. تاہم بعد میں جب ہم نے دس سالہ معائدہ پورا ہونے کی تفصیل بتاتے ہوئے تین سالوں کا آڈٹ کرانے کے لیے خط ارسال کیاتو ان کے ذاتی مشیران نے انہیں نیے کابینہ کے خلاف اُکسانا شروع کر دیا، اور اب تک اُن کا منافقانہ عمل جاری ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ اجلاس پورٹ ٹرسٹ قائم ہونے کے بعد 15 سالوں بعد دوسرا اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو صورتحال سے اگاہ کیا جائے گا آپ سب کے تعاون کے بغیر اکیلا بندہ کچھ نہیں کرسکتا اس میں آپ سب کی تعاون ضروری ہیں.
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے مالکان نے بہت صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور چائنیز ملازمین کے ناز و نخرے بھی برداشت کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ اُن کی غلطی نہیں  بلکہ سابق عہدیداروں نے اُن کو شراکت دار کی بجائے آقا سے بھی زیادہ اہمیت دے کر اُن کی عادتیں خراب  کی ہیں. انہوں نے کہا کہ آیندہ کے لئے جنرل باڈی میں ہنزہ کے ہر گاؤ ں سے چیدہ چیدہ شخصیات کو دعوت دینگے امید ہے کے آپ ہمیں کامیاب کریں گے. آخر میں تمام عمائدیں ہنزہ نے غور سے بریفنگ سننے کے بعد کاروباری سیاسی ،سماجی اور معاشی طور پر بھی مدد کرنے کا یقیں دلایا.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button