صحت

15 ہزار سے زائد مستحقین ضلع دیامر میں‌وزیر اعظم صحت کارڈز سے محروم

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامرمیں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈکے 15ہزار مستحقین صحت کارڈ کی سہولیات سے محروم ہیں ،وزیر اعظم ہیلتھ کارڈکے مستحق مریضوں کی چلاس ہسپتال میں نہ مفت علاج ممکن ہے اور نہ ہی ادویات مل رہی ہیں جس کی وجہ سے تمام ہیلتھ کارڈ رکھنے والے غریب مریض سخت مایوسی کا شکار ہیں ۔چلاس ہسپتال میں قائم اسٹیٹ لائف کے دفتر ی عملہ کے ساتھ محکمہ صحت دیامر کا ممکنہ تعاون حاصل نہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ رکھنے والے غریب مریض سخت کسمپرسی کی حالت میں ہیں اور ادویات بازار سے خرید کر اپنی علاج و معالجہ کرانے پر مجبور ہیں ۔وزیر اعثم ہیلتھ کارڈرکھنے والے غریب لوگوں نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہوا ہے تب سے چلاس ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی غریب کا علاج ممکن نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ نے مفت ادویات فراہم کی ہے ،ہیلتھ کارڈ رکھنے والے مریضوں نے اپنی جیب سے پیسے دے کر ادویات خریدی ہے اور علاج کرائی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم ہیلتھ کارڈسے چلاس ہسپتال آنے والے مریض مستفید نہیں ہوسکے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چلاس میں موجود اسٹیٹ لائف کے دفتری عملہ نے کہا کہ چلاس ہسپتال سے ڈاون کنٹری ریفر ہونے والے پچاس سے زائد مریضوں کا وزیر اعظم ہیلتھ کارڈکی وجہ سے مفت علاج ممکن ہوا ہے ،لیکن چلاس ہسپتال میں ایڈمنٹ مریض ابھی تک پراپر سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے محروم ہیں ،انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ رکھنے والے مریضوں کے کیسس بناکر اپنی زمہ داریاں پوری کرتی ہے لیکن آگے سے مریضوں کو ادویات نہیں ملنے کی شکایت مل رہی ہیں ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور ڈویژن شاہین شاہ نے کہاکہ اگلے ہفتے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس اپنے فوکل پرسن کو سکردو تربیت کے لئے بھیجے گا جہاں دو تین دن تربیتی کورس مکمل کرےگا جس کے بعد سے یہاں بھی وزیراعظم ہیلتھ کارڈ رکھنے والے مستفید ہونگے ۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button