سیاست

ن لیگ میں‌سلطان مدد جیسوں‌کی قدر نہیں‌تو عام کارکنوں‌کو کون پوچھے گا، موسی مدد، بدرالدین بدر اور دیگر کا جوابی بیان

غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹیریٹ سے جاری ایک بیان میں سینئر نائب صدر موسیٰ مدد اور ڈپٹی سیکرٹری واجد گلگتی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ضلعی جنرل سکرٹیری کے خلاف لیگیوں کی بیان بازی کو بوکھلاہٹ اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے دیرینہ کارکنوں کو ان کو اپنا جائز مقام دیتی ہے بدرالدین بدر کی پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس کے برعکس مسلم لیگ نون اپنے دیرینہ کارکنوں کی خدمات پر مٹی ڈال کر موسمی پرندوں کو کلیدی عہدوں پر تعینات کیا جسکی واضح مثال (ق)لیگ اور پی پی پی سے نکالے ہوئے لوگوں کو ضلعی ذمہ داریاں دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کا جنرل سکرٹیری پارٹی کا ایک نظریاتی ورکر ہے ضلع غذر کی پارٹی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے گزشتہ انتخابات میں حلقے کے نظریاتی بارہ سو جیالوں نے میڈیٹ دیا جب کہ نون لیگ کے ضلعی جنر ل سکرٹیری نے صرف دوسو ووٹ لیے اس فرق صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی حکمرانوں نے مسلم لیگ نون کے بانی رہنما سلطان مدد کی خدمات کو نظر انداز کیا ہے تو اس پارٹی میں عام کارکن کی کیا عزت ہوگی پی پی پی کے میڈیا سیل نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ضلع غذر کے تمام حلقوں سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button