سیاست

دیامر کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں کون رکاوٹ بن رہا ہے؟

چلاس (  ڈسٹرکٹ رپورٹر  )  ضلع دیامر کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں سیکرٹری تعمیرات عامہ رکاوٹ بننے   لگے ۔ دیامر میں جاری بڑے منصوبوں کیلئے کوئی فنڈز مختص نہیں کیا گیا ۔ سیکربٹری تعمیرات عامہ کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے  بڑی  سکیموں پر کام رکا ہوا ہے ۔ دیامر کی سکیموں کے بارے موصوف وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو غلط بریفنگ دے رہے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھا کر رکھا ہوا ہے ۔ نئےدو سو  بیڈ ہسپتال ، چلڈرن اینڈ ویمن بلاک کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور نہیں کی جا رہیں ۔ جس کی وجہ سے یہ اہم ترین پراجیکٹ 2007 سے نامکمل ہے ۔ ہر سال اس پراجیکٹ کیلئے باقاعدہ فنڈ آتا ہے مگر ٹھیکیداروں کو ادائیگی کیئے بغیر واپس چلا جاتا ہے ۔ کیونکہ یہ منصوبہ محکمہ تعمیرات عامہ اور محکمہ صحت کی باہمی چپقلش کا شکار ہے ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ بیان میں دو سو بیڈ ہسپتال کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی کے بعد عوام کو امید ہے کہ بڑی سکیموں کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو کر منصوبے مکمل ہوں گے ۔ بڑے منصوبوں کیلئے درکار فنڈز فراہم کئیے جائیں گے ۔ تاکہ عوام ان منصوبوں کی تکمیل سے فوائد حاصل کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button