تعلیم

الیزین سکول دنیور میں یوم والدین کی تقریب منعقد

دینور ( سٹاف رپورٹر) ڈی ڈی اومحکمہ تعلیم تحصیل گوجال رحمت کریم نے الیزین سکول میں یوم والدین اور پانچ سالہ مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔ گلگت بلتستان میں تعلیم کی شرح میں اضافے میں پرائیویٹ سکولز کا بھی اہم کردار ہے۔ اس تقریب میں ڈی ڈی او مہمان خصوصی تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیم نظام میں مذید اصلاح کی ضرورت ہے۔ پلاننگ اور ریسرچ پر زور دینا چاہیے۔مذید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو صلاحیتوں کے مطابق شعبے کا چناو کرے اگر بچے ڈاکٹر بننے کا شوق رکھتے ہیں اور والدین اُن کے لئے دوسرے شعبے کا انتخاب پر زور دیتے ہیں تو بعد بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیئرمین الیزین سکولز عمران شاہ نے کہا کہ الیزین سکول نے گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے ۔ سکول میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔سکول میں معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس لئے اتنے کم عرصے میں الیزین سکول نے گلگت بلتستان میں نام کمایا ہے۔

سی ای او الطاف حسین نے کہا کہ والدین نے ہم پر اعتبار کیا ہے انشااللہ سکول انتظامیہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر والدین کے معیار پر پورے اُتریں گے۔ اساتذہ کی انتھک کوششوں سے طلباء وطالبات معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جو کہ سکول انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہے۔

اکیڈمک ڈائریکٹر الیزین سکول سیف الدین سیف نے کہا کہ ہمارے تعلیم میں ریسرچ کا نظام موجود نہیں ہے ۔ ہمارے طلباء وطالبات میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اگر ان کو موقع ملے تو یہ تعلیمی میدان میں اس خطے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

تقریب میں پرنسپل الیزین سکول دینور عمران تاشی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ یوم والدین کی تقریب میں بچوں نے ٹیبلو اور علاقائی رقص پیش کر کے شایقین سے داد حاصل کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button