معیشت

گلاغمولی میں‌ مرغبانی کی تربیت، پچاس خواتین نے شرکت کی

غذر(محبت حسین )محکمہ لائیوسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ غذرکی طرف سے تحصیل پھنڈرکے علاقہ گلاغمولی میں ایک روزہ آگاہی پروگرم کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںیونین کونسل برست ، ٹیرو اور گلاغمولی سے 50خواتین نے شرکت کی۔اس اگاہی پروگرام میں خواتین کو پولٹری منجمنٹ،کامن پولٹری ڈیزیس،لائیوسٹاک منجمنٹ اور اب و ہوا کے لحاظ سے مرغابانی اور مال میوشی پالنے سے تربیت دی گئی ۔مقامی لائیوسٹاک اسسٹنٹ جاوید حسین نے بتایا کہ ڈی ڈی لائیوسٹاک نے ایسے اگاہی پروگرامزکے ذریعے لوگوں کو ایورینس دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔ غذر کے تمام علاقوں میں ایسے پروگرامز انعقاد کیں جائیں گے جس سے مقامی لوگ مستفید ہوں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button