تعلیم

ڈائریکٹر آف ایجوکیشن فیض اللہ لون بداخلاق اور بدکلام شخص ہے، دورباہ گوپس آیا تو ناخوشگواری کا ذمہ دار خود ہوگا، عمائدین

غذر(بیورو رپورٹ) گوپس کے عوامی نمائندگان نے ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت بلتستان ریجن فیض اللہ  لون کے حالیہ دورے کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ موصوف ایک انتہائی بداخلاق شخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کو سکول کے دورے کے موقع پر عوامی نمائندوں اور اساتذہ سے بداخلاقی اور بدکلامی کی۔ طلبہ کے سامنے اساتذہ اور استانیوں کی بے عزتی کی، اور سکول کی ہیڈمسٹرس کو بُرا بھلا کہا۔ بداخلاقی اور غصے کا یہ عالم تھا کہ موصوف جاتے جاتے اپنا موبائل بھی کرسی پر بھول کر چلے گئے۔

ان خیالات کا اظہار گوپس کے عمائدین بشمول سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل مقصدجان ،نمبردار روشن رضا خان نمبردار گوپس حسین ولی سابق چیرمین یونین کو نسل اور دیگر نے اپنے ایک مزمتی قرارداد میں کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موصوف نے عوامی نمائندوں سے ملنے سے صاف صاف یہ کہہ ڈالا کہ میرے پاس ٹائم نہیں ہے۔ "میں کسی کا باپ کا نوکر نہیں ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ ایسے الفاظ اگر ڈائریکٹر آف ایجوکیشن استعمال کرے تو عوام دیگر گورنمنٹ آفیسرز سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔

عمائدین نے کہا ہے کہ یہ شخص ڈائریکٹر ایجوکیشن بننے کا اہل نہیں، کیونکہ یہ ایک بدکلام اور ڈکیٹیٹر قسم کا انسان ہے جسکو کسی تھانے کا سربراہ لاگنے وقت بھی حکومت کو دس بار سوچنا چاہیے۔

ڈائریکٹر کی بداخلاقی اور بدکلامی سے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور سب ان کی مذمت کررہے ہیں۔

عوام کے نمائندوں اور سرکردہ افراد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،وزیر تعیلم اور سیکریٹر ی ایجوکیشن سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر موصوف کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے اور اساتذہ اور عوام سے بداخلا قی پر اسے کڑی سزا دی جائے۔

عمائدین نے کہا کہ اگر ڈائریکٹر دوبارہ گوپس آیا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button