تعلیم

اسوہ پبلک سکول شگر میں‌یومِ‌والدین کی تقریب منعقد

شگر(نامہ نگار) بچوں کی تعلیم وتربیت میں سب اہم کردار ماں کا ہے۔ لہذا آج کے بچیوں اور لڑکیوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔  بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسوہ پبلک سکول شگر میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر شاہدہ اورجامعۃالزہراء سکردو کی خواتین سکالرز نے کیا۔

محکمہ مبہبود آبادی سکردو کے تعاؤن سے اسوہ پبلک سکول شگر میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں سکول کی طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت والدین کیا ولین ذمہ داری ہے ۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی برتنا اور لاپرواہی ناقابل قبول جرم ہے۔بہتر تعلیم و تربیت کیساتھ ہی ہم معاشرے سے جہالت اور فرسودہ نظام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔بچوں کی تعلیم وتربیت میں سب اہم کردار ماں کا ہے۔ لہذا ان کی تعلیم و تربیت کو کوئی سمجھوتا نہ کریں۔ ڈاکٹر شاہدہ  نے والدین پر زوردیا کہ بچوں کی بہتر صحت کیلئے صفائی ستھرائی بھی نہایت لازمی ہے۔ اگر بچہ صحت مند رہے گا تو اس کی تعلیمی سلسلہ بھی بہتر رہے گا۔اور سکول میں ان کی حاضری بھی یقینی ہوگا۔بیمار انسان کی زہن اور دماغ بھی بیمارہوتا ہے۔لہذا بہتر تعلیم و تربیت کیلئے صحت مندہونا لازمی ہے۔

خواتین سکالرز نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کی اخلاقی تربیت بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔بچہ سکول کے بعد سب سے زیادہ وقت ماں کیساتھ گزارتا ہے اس دوران کی تعلیم کیساتھ اخلاقی تربیت بھی کیا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button