عوامی مسائل

غذر میں‌ مضر صحت غیر معیاری خوردنی تیل کی فروخت جاری

غذر (بیورو رپورٹ) غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں غیر معیاری خوردنی ائل کی فروخت جاری انتظامیہ کی طرف سے اس تیل کو کمپنی کو واپس کرنے کے احکامات ملنے کے باوجود بھی بعض دکاندار کھلے عام اس مضر صحت تیل کو فروخت کرتے ہیں دوسری طرف پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے سے بعض دکانوں میں من مانے قیمتوں پر اشیاء خوردنی فروخت کی جاتی ہے اور بعض دکانوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا لسٹ تک موجود نہیں اگر ہے تو بھی ایسی جگہ جہاں گاہک کی نظر ہی پڑتی ہو دوسری طرف سبزی کی دکانوں میں ایک طرف گلی سڑی سبزیاں فروخت ہوتی ہے تو دوسری طرف ان دوکانوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا نرخنامہ تک موجود نہیں اور یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک بن گئے اور انتظامیہ طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی نے نرخنامہ تو جاری کر دیا ہے مگر اس پر عملدارامد نہ ہونے سے یہ لوگ غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button