عوامی مسائل

گاہکوچ شہر میں روزانہ صرف چار گھنٹے بجلی میسر ہے، عوام اذیت میں مبتلا

غذد (بیورو رپورٹ ) گاہکوچ شہر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے 24 گھنٹے میں صرف 4 گھنٹے کے لئے محکمہ برقیات تھرمل  جنریٹر سے بجلی فراہم کرتے تھے اب اس سے بھی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے اورصارفین کو 24 گھنٹے کے لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پریشان کر رکھا ہے اور اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سمیت پورے ضلع میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی اور عوامی نمائندے مکمل طور پر خاموش ہے تو دوسری طرف محکمہ برقیات کےحکام کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے علاقے میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کروڑوں روپے کے بجلی کے منصوبے ایک عرصے سے التوا کا شکار ہیں بتھریت پاور ہاؤس پائپ تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی غذر نہیں پہنچ سکے دوسری طرف اس وقت گاہکوچ شہر اور گردونواح میں طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے مگر متلقہ محکمہ کے زمہ دارن خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک عرصے سے التوا کا شکار کروڑوں کے منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے تحقیقات کی اپیل کی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button