سیاست

کچھ افراد ذاتی عناد کی بنیاد پر فیض اللہ فراق پر کیچڑ اچھال رہے ہیں، محمد اشفاق، عیسی خان، اعظم طارق اور دیگر کا مشترکہ بیان

چلاس (بیورورپورٹ )دیامر یوتھ آرگنائزیشن کے رہنماؤں’ محمد اشفاق، عیسی خان’ اعظم طارق،عباد اللہ ،محمد نوید و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دیامر یوتھ کے نام سے گلگت پریس کلب میں چند لڑکوں نے جو من گھڑت پریس کانفرنس کی ان کا دیامر یوتھ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں اور ذاتی عناد اور پسند نا پسند کی بنیاد پر معزز شخصیات پر الزامات اورکیچڑ اچھال رہے ہیں۔

دیامر یوتھ آرگنائزیشن کا مقصد دیامر کے مجموعی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے رنگ نسل اور ذات پات سے بالا ہو کر کام کرنا ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ دیامر یوتھ آرگنائزیشن کی پلیٹ فارم کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تنبیہ کرتے ہیں یوتھ آرگنائزیشن کے ساتھ آئندہ یہ مذاق بند کیا جائے۔

 یاد رہے کہ دیامر یوتھ آرگنائزیش کے کچھ عہدیداروں نے گزشتہ روز گلگت پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیر اعلی کے ترجمان فیض اللہ فراق پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام لگایا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button