خبریں

شمالی وزیرستان میں‌شہید ہونے والا پاک فوج کا سپاہی عبدالوصی تربلنگ استورمیں سپرد خاک

استور (سبخان سہیل) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عبدالواصی کو آج ان کے آبائی گاوں تربلنگ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحوم کے سوگوران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ،بیوہ ،ماں باپ چھہ بھائی اور تین بہین شامل ہیں شہید گزاشہ دس سالوں سے پاک فوج میں اپنی خدامات سر انجام دئے رہے تھے شہید نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں تربنلگ سے حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمالیات کرلی تھی شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں میں پاکستان آرمی کے چاک و چوبند داستے نے سلامی بھی پیش کیا اور شہید کے قبر میں لفنٹ کرنل شاہد نے آرمی چیف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی  شہید کی قبر پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی شہید کی کیپ اور وردی کو ان کے بھائی کے حوالے کردیا شہید کے بھائی نے سپاہی عبدالوصی کی شہادت کو اعزاز سمجھتے ہویے کہا کہ میرے بھائی نے وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے جام شہدات نوش کی ہے مجھے سمیت میرے پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے وطن عزیز کی کے لیے کسی بھی قربانی سے کوئی دریغ نہیں کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button