خبریں

گلگت ایرپورٹ کے اطراف میں‌درختوں‌کی کٹائی شروع

گلگت( سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے آخر کار ائیرپورٹ کے اطراف میں درختوں کی کٹائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیف آپریشن مینجر پی آئی اے نے گلگت ائیرپورٹ کا دورہ کرکے ضلعی انتطامیہ اور سول ایویشن کے حکام کو 3دن میں ائیرپورٹ کے اطراف میں لگا ئے گئے درخت کو فوری طور پر کٹائی کا حکم دیا تھابصورت دیگر گلگت کے لئے پی آئی اے کی فلائیٹ بند کی جائے گی۔ جس پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن کرتے ہو ئے ہفتے کے روز سینکڑوں درختوں کو کاٹ دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں سیکورٹی فورس کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے درختوں کی کٹائی شروع کر دی ہے۔ واضع رہے کہ ان درختوں کے باعث فلائیٹ کو گلگت ائیر پورٹ میں لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ پی آئی اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو کئی بار درختوں کی کٹائی کا حکم دینے کے باوجود ان درختوں کو نہیں کاٹا گیا۔ ان درختوں کی کٹائی میں مالکان نے بھی کئی بار احتجاج کیا اور کٹائی التوا کا شکار رہا۔ اب 3دن کے الٹی میٹم کے باعث ضلعی انتطامیہ حرکت میں آگئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button