خبریں

آئینی حقوق ملنے تک سیلز ٹیکسز، انکم ٹیکس اور وی بوک سسٹم کا خاتمہ کیا جائے، حقوق کے لئے دھرنا دیں‌گے، امپورٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

گلگت ( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان امپورٹرز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے علاقے کو مکمل ملکی آئین میں شامل کرنے اور یہاں کے عوام کو ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کی طرح حقوق ملنے تک سوست ڈرائی پورٹ میں ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرئے جانے والے نئے نظام We BOC،سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس خنجرب باڈر میں ہفتہ اتور چھٹی کے مکمل خاتمے پاک چین بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ 1985 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالعبہ کرتے ہوئے چاٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد کے لئے وفاقی حکومت کو 28 اپریل کی مہلت دی دی ۔ عمل نہ ہونے کی صورت میں سڈکوں پر نکل آنے کا اعلان کردیا۔جمعرات کے روز گلگت بلتستان امپورٹر ز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں جن میں اشفاق احمد، حسین علی ، وزیری، اقبال ،سخی احمد سمیت دیگر شامل تھے گلگت پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی نئی جابرانہ پالیسی کے خلاف یکم اپریل سے گلگت بلتستان کے تما م تریڈ آرگنائزیشنزسمیت چمبر آف کامرس گلگت ، نگر ، ہنزہ، بیگیچ اسہوسی ایشن اور تمام تاجروں نے پاک چائینہ بارڈر پر تمام تجارتی سر گرمیوں کو معطل کہا ہوا ہے اس کے باوجود ایف بی آر اپنے جبر واستحصال اور گلگت بلتستان کے پاک چائینہ تجارت سے وبسطہ افراد کو دیورا سے لگاکر سی پیک جیسے منصوبے کو ثبو تاز کرنے کی سازش میں مصروف ہے ۔وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں نئے آئینی اصلاحات لانے کے لئے قائم کمیٹیکے سفارشات کی منظور ی پر غور کرنے کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور کسٹم کلکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا تھا مگر گلگت بلتستان کے عوام کو ملکی آنین میں شامل کرنے کے بجائے پورے خظے کو متنازعہ قرار دیکر آئینی صوبہ بنانے سے انکار کردیا ہے انہوں نے کہا کہ جو علاقہ متنازعہ ہو وہاں پرکوئی حکومت کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی ہے اور یہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ عوام بھر پور احتجاج پر وفاقی حکومت نے لینڈ ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو گلگت بلتستان سے تو ختم کردیا مگر کستم کلکٹریٹ کو ختم نہیں کیا ہے جو کہ علاقے کے عوام بلخصوص پاک جائینہ تجارت سے وابسطہ مقامی تاجروں کے ساتھ ظلم ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ان تاجر رہنماوں کا کہناتھا کہ ہم سی پیک منصوبوں میں محض دھواں کھانے کے لئے تیار نہیں ہم چائینہ سے برابری پر تجارت چاہتے ہیں۔انہوں نے ANF سوست ، کسٹم ، سلک روت ڈرائی پورت منجمنٹ NLC سے اپیل کی کہ وہ ایکسپوٹ کے سامان سرچ کرنے کی لئے مشین کی تنصف کو ممکن بنائے ۔چائینیز حکام کی جانب سے تلاشی کے نام پر زیرو پوئینت میں مسافروں کے تنگ اور پریشان کرنے کے ساتھ باڈی سکینگ مشین سے گزانے کو سراسر انسانیت کے خلاف اور ظلم قرار دیا اور کہا کہ ماہرین کے مطابق اس سے کینسر لا حق ہوتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button