عوامی مسائل

گرلز پرائمری سکول چھلت بالا کا صحن جوہڑ میں‌تبدیل ہوگیا، تعفن سے بچیاں، والدین اور اساتذہ پریشان

نگر ( بیورو رپورٹ) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھلت بالا ٹاؤن کے صحن میں پانی کا ذخیرہ، اساتذہ ،والدین اورطالبات سب پریشان ، سکول کی عمارت ،چار دیواری کے بنیادوں اور گٹر میں پانی داخل ہونے سے تمام دیواریں کمزور اور پورے سکول میں بدبو پھیلا ہوا ہے، سکول کی طالبات کا محکمہء تعلیم کے اہلکاروں کو بد دعائیں۔ والدین نے سکول کے ہیڈ ماسٹر سے اس سلسلے میں تفصیلی ملاقات میں بتایا کہ ہم نے اپنی زمینوں کے اضافی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے آٹھ کنال سے زائد اراضی مختص کی ہے لیکن مشترکہ زمین استعمال کرنے والے افراد پانی زخیرہ نہیں کر سکتے جس سے کھیتوں کا پانی سکول کے صحن میں داخل ہو جاتا ہے۔اگر خدانہ خواستہ سکول کی عمارت یا چار دیواری گر جائے تو بھیانک صورتحال کے زمہ دار سکول کا محکمہ اور پانی ذخیرہ کرنے کے زمہ دار افراد ہونگے ۔ محکمہ تعلیم نے اس سکول میں پانی کے داخل ہونے سے بچانے کے لئے کئی بار پیسے استعمال کئے لیکن سب بے سود ثابت ہو گیا۔ ہم محکمہء تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکول کو اس پانی ذخیرہ اور سکول کے صحن میں داخل ہونے کے سسٹم سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کر کے ہماری اولاد کا تعلیمی او ر جانی مستقبل محفوظ کریں ۔ سکول میں سالانہ پانی جمع ہوتا ہے لیکن محکمہء تعلیم نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ سکول صحن میں پانی جمع ہو کر گٹر لائین میں چلا جاتا ہے جس سے سکول میں بدبو کی تعفن پھیل جاتی ہے۔ سکول کے صحن میں آبی کیڑے مکوڑے اور مینڈک ٹراتے ہیں ۔ کروڑں روپے اور خرچ کر کے ہائی سکول کی عمارت تعمیر کی گئی ہے لیکن اس میں طالبات کے لئے اچھا اور مناسب ماحول فراہم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جاتی ہے ۔ سکول کے عقبی حصے میں بہت جگہ موجود ہے لیکن بے سود ہے ۔سکول کی عمارت کو منہدم کر کے عقبی حصے میں آر سی سی کمرے تعمیر کئے جائیں اور سکول کی حالت زار بہتر بنائی جائے ۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو ہمیں بتایا جائے تاکہ ہم اپنی اولاد کا مستقبل محفوظ نہ کر سکیں تو کم از کم ان کی جان تو محفوظ بنا نے کے لئے کسی دوسرے سکول میں منتقل کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button