بٹو گاہ ویلی روڑ کی پی اسی ڈی پی میں منظوری پر وزیر اعلی کے شکر گزار ہیں، حاجی جان
اسلام آباد: وزیر زراعت حاجی جانباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بٹو گاہ ویلی روڈ کو پی ایس ڈی پی سے منظوری کرانے میں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،اس اہم روڈ کی منظوری کیلئے وزیر اعلی نے اہم کردار ادا کیا ہے اس پر دیامر کے عوام اور گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعلی اور چیف سکیرٹری کا شکریہ ادا کر تے ہیں،بٹو گا ویلی روڑ کی تعمیر سے گلگت بلتستان کی سیاحت کو چار چاند لگیں گے ،حاجی جانباز نے مزید کہا ہے کہ میری زاتی کوشش تھی کہ اس میگا منصوبے پر کام مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہو میرا اور عوام کا ایک بڑا مطالبہ پورا ہوا جس پر مجھے خوشی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس روڑ کی تعمیر سے نہ صرف سیاحتی انقلاب آئے گا بلکہ گلگت بلتستان تھری وے ہوگا اور دوسری طرف گلگت بلتستان کے تمام علاقوں سے زیادہ پر امن لوگ اسی ویلی کے ہیں امن و امان کے حوالے سے بھی مسافروں کے لئے کسی قسم کی مشکلات نہیں دفاعی اور معاشی اعتبار سے اہم شاہراہ کی تعمیر مسلم لیگ ن کا ایک بڑا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور ڈاکٹر کاظم نیاز چیف سکیر ٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے مطالبے پر اس اہم منصوبے کی منظوری یقینی بنائی جس پر عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔