سیاست

بلدیاتی وزیر دورہ استور کے موقعے پر دفعہ انتخابات کی تاریخیں‌ دیتا ہے، لیکن تین سال بعد بھی مقامی حکومتیں‌ غائب ہیں‌، عتیق الرحمن

استور(سبخان سہیل)وزیر بلدیات اپنے ہر بار دو ر استور میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتا ہے مگر بدقسمتی سے وہ تاریخ نہیں آتی ہے جس کا وزیر بلدیات اعلان کرتا ہے۔ گلگت بلتستان میں ن لیگ کاجنازہ کو کندھا دینے ولا کوئی نہیں ملے گا چاہے وہ بلدیاتی انتخابات ہو یا گلگت بلتستان سمبلی کے دونوں میں عوام ان کو مسترد کریگی۔گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور وزیر بلدیات کو اس بات کا علم ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں خطرناک شکست کا سامنا ہوگا اس لیے وہ انتخابات کرانے کے بجائے جھوٹے اعلانات کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کو کوشش کرتے ہیں ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عتیق الرحمن ایڈوکیٹ۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کی بنیادی دو وجہ ہے ایک تو اپنی شکست سے ڈر کے انتخابات نہیں کرانا دوسرا بلدیاتی فنڈ کو اپنے زاتی رشتہ داروں کو اور من پسند افرد کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرکے کے سیکموں کے نام پر پیسے ہضم کرنا۔ گلگت بلتستان میں جیتنا لوٹ کھسوٹ کا بازر مسلم لیگ ن نے گرم کیا ہے شاید کسی نے ابھی تک نہ کیا اور نا ہوگا عوام سے جن وعدوں کی بنیاد پر ووٹ لے کر ایونوں میں پہنچے ہیں وہی لوگ عوام کو جھوٹ بول کت زہنی عزیت کا شکار بنا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا آنے والے الیکشن میں وفاق سمیت گلگت بلتستان نام نشان تک نہیں رہے گا جھوٹ بول کر ہوا میں پل بندنے والوں کا اصل چہراہ بہت جلد عوام کے سامنے آنے والا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button