نوجوان

نگر: موٹر سائیکل حادثےمیں میٹرک کے طالبعلم جان بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا

نگر( بیورو رپورٹ ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت میں زیر تعلیم جماعت دہم کے دو طالبعلم چھنس بیرئیر پولیس چوکی کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں ایک طالبعلم جان بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع کے بعد جائے حادثہ پر چھنس چیک پوسٹ سے پولیس پہنچ گئی۔ بد قسمت موٹر سائکل پر سوار دونوں طلباء بوائز ہائی سکول چھلت میں میٹرک کے طالبعلم تھے اور آج ہی ان کو ٹی پارٹی دے کر سکول سے رخصت کیا گیا تھا۔ دونوں طلباء کسی کام سے گوورو جگلوٹ گئے تھے جہاں سے واپسی پرپولیس چوکی چھنس بیرئیر کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائکل کو قابو نہیں کر سکے اور روڑ کے کنارے پر موجود بڑے پتھر سے اور بعدمیں روڑ کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئے ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک طالبعلم محمد سبطین ولد محمد یونس ساکن چھلت پائین موقع پر ہی جان بحق ہو گئے اور اس کے ساتھ سوار وادی چھپروٹ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم شدید زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والے طابعلم محمد سبطین کو مرکزی جامع مسجد چھلت تجہیز و تکفین کے لئے لے جایا گیا اور زخمی طالبعلم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمی طالبعلم کا علاج جاری ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی موٹر سائکل کو پولیس نے اپنے قبضے میں لیا اور قریبی تھانہ سکندر آباد منتقل کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button