خبریں

قراقرم یونیورسٹی گلگت میں‌ جشنِ بہاراں‌ نمائش اور زرعی میلے کا انعقاد

گلگت( سٹاف رپورٹر) امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں جشن بہاراں کے سلسلے میں فن فیئرنمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے کسانوں ، تاجروں اور مقامی افراد نے خصوصی شرکت کی۔ اس نمائش کے مہمان خصوصی وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی ڈاکٹر خلیل احمد تھے۔

نمائش نے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے منصوعات کی ملک اور بیرون ملک طلب ہے۔ اگر یہاں کے کاشت کاروں اور تاجروں کو موقع ملے تو یہاں کی منصوعات بین الااقومی منڈی میں پہنچ کر خطے کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان پسماندہ علاقوں کے رہائشیوں میں آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے فن فیئر سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

 ڈاکٹر خلیل احمد نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام جدت پسند ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر انتہائی مسرت ہو ئی ہے کہ خطے میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جس سے تما م لوگ فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار میں اضافے سے یہاں کا کسان مالی طور پر مستحکم ہو ا ہے جبکہ معاشی ترقی کے باعث یہاں کا طرز زندگی بہتر ہو رہا ہے اب کسانوں کے بچے سکول جاتے ہیں اور استاد ، وکیل اور ڈاکٹر بننے کے خواب پورے ہو رہے ہیں۔

 اس موقع پر ایو ایس ایڈ کے تعاون سے زراعت ، پانی اور ہائی جین ایجادات کے ساتھ ساتھ یو ایس ایڈ کے قائم کردہ 1آن فارم اریگیشن سسٹم کی نمائش بھی کی گئی جو سدپارہ ڈیم سے پانی حاصل کرکے بنایا گیا ہے ان منصوعات کی بدولت علاقہ میں پھلوں ، سبزوں اور موسمی فصلوں کی بہتری اور اہل علاقہ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

 فن فیئر کے موقع پر بلبلک میوزک سکول گلمت گوجال کے فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ مختلف زرعی آلات کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button