اہم ترینخبریں

کراچی سے بھاگ کر غذر داخل ہونے والے دو مشتبہ کرونا مریضوں کے خلاف مقدمہ درج

غذر (پ ر) ڈپٹی کمشنرغذرمحمد طارق نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد کو بغیر  ٹسیٹ اور این۔ او ۔سی کے ضلع میں داخل ہونے کی اجاذت نہیں دی جائیگی۔ گزشتہ دنوں کراچی سےبھاگ کے آنے والے دو افراد کو آج پکڑ کر  انکے خلاف گاہکوچ سٹی تھانہ میں ایف۔ آئی ۔آر درج کر دیا گیا ہے۔
  اکرام الدین اور عزیز الرحمان پرغلط معلومات دے کر کئی دنوں تک گھر میں چھپ کرلوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سمجتھے ہیں کہ وہ چھپ کر کوئی کارنامہ انجام دیتے ہیں وہ انتہائی غلفت کے مرتکب ہوتےاور اپنے گھر اور علاقے کے لیے ایک مصیبت لے کے
آرہے ہیں۔
  ڈپٹی کمشنرنے عوام اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  وہ  ذمہ داری کا مظاہرہ کرتےہوئے  ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں اور انتظامیہ کو اطلا دے۔اس کے بعد ایسے تمام لوگوں کو لانے اورچھپانے والوں کے خلاف بھی مقدمہ  درج کیا جائیگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button