خبریں

استور:‌ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران تماشائیوں‌ کی ایک دوسرے پر سنگبازی، لڑائی 45 منٹ جاری رہی، چھ افراد زخمی

استور (سبخان سہیل) استور جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب کے موقعے پر عیدگاہ پولو گرونڈ میدان جنگ بن گیا۔نصف درجن سے زاہد افرد زخمی، پولو اسٹیکس، اور ڈنڈوں، پتھروں کا آزادانہ استعمال۔ موقعے پر موجود پولیس نے ہوئی فائرنگ اور آنسوگیس کا استعمال کرتے ہوئے 45منٹ بعد لڑائی ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق استور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہیڈ کواٹر ریڈ اور رحمان پور کلب کے مابین کھیلا جارہا تھا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات نے بننا تھا، مگر وہ شریک نہ ہوکے۔ جس کے بعد فائنل میچ کا مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد علی کو بنایا گیا ۔

رحمان پور کلب نے چھہ کے مقابلے میں 8گول کئے، اور میچ جاری تھا۔ اسی دوران ہیڈ کوارٹر ٹیم کا ایک کھیلاڑی گیند کیچ کر کے مخالف ٹیم کے گول کی جانب گھوڑے کو دوڑا رہا تھا۔ اس دوران گھوڑے سے ٹکرا کر پولو کھلاڑی گر گیا۔ یہی منظر دیکھنے کے بعددیکھتے ہی دیکھتے عیدگاہ پولو گراونڈ میں موجود شائقین میں سے دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں نصف درجن سے زاہد افرد زخمی ہوئے۔

پولو گرونڈ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا۔ اسٹیج پر موجود اسسٹنٹ کمشنر زید لڑائی ختم کرانے کے لئے میدان میں کود گیا۔ اس دوران استور پولیس نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہوئے بڑی مشکل سے متحارب گروہوں کو قابو کرلیا۔

دوسری جانب لڑائی کے فورا بعد ہیڈ کوارٹر ٹیم کے کھلاڑی اپنے حامیوں کے ہمراہ استور اتحاد چوک میں ٹائر جلا کر شدید احتجاج کرنے لگے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لڑائی میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔ آدھا گھنٹے بعد انتظامیہ نے نوٹس لیکر ذمہ دارن کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی واجہ سے لڑائی ہوئی ان پولو کھلاڑیوں پر پانچ سال پولو نہ کھیلنے کی پابندی لگائی جائے گی۔ اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

عیدگاہ پولو گرونڈ میں ہونے والی لڑئی میں ملوث سات افراد کے خلاف ایف آر درج کرلی گئی ہے۔ آج رات تک ان کو گرفتار کرکے مزیذان کے خلاف کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ڈی ایس پی استور محمد شرین کے مطابق لڑئی میں ملوث سات افرد کے خلاف تھانہ سٹی استور میں FIR NO 11/2018زیر دفعات 147-148-160-337Aاور 506کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلع استور میں اس واقعے کے بعد پولو شایقین انتہائی مایوس ہوچکے ہیں انتظامیہ کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بہتر اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button