عوامی مسائل

سانحہ ڈوکو باشہ کے متاثرین کے لئے امدادی پیکج اور شگر میں‌ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کے قیام کا مطالبہ

شگر(عابدشگری) صوبائی حکومت سانحہ ڈوکو باشہ کے متاثرین کیلئے فوری طور ریلیف اور امدادی پیکیج کا اعلان کرے۔ جبکہ ضلع شگر میں ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈکا قیام فوری طور عمل میں لایا جائے۔اسلامی تحریک شگر کے صدر شیخ شیر محمد شگری نجفی نے سانحہ ڈوکو باشہ میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کی ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ڈوکو ایک قومی سانحہ ہے۔یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوس ناک ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کیساتھ برابر کے شریک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ گذشتہ دو سالوں سے شگر میں پے درپے آتشزدگی کے واقعات اور دیگر حادثات رونما ہورہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے ان حادثات کی روک تھام اور آگ بجھانے کیلئے مناسب اقدام نہیں ٹھایا گیا۔اور نہ ہی متاثرین کی دلجوئی کی گئی۔ شگر میں کسی متاثرہ شخص کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت نے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈوکو متاثرین کی فوری طور بحالی کیساتھ قیمتی جانوں کے ضیا پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح یہاں پر کم از کم 30لاکھ روپے امدای پیکیج کا علان کرے۔ جبکہ ضلع شگر میں فوری طور ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ورنہ شگر کی عوام شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button