تعلیمنوجوان

محسن امیر نےکمپیوٹرزسائنس میں سلور میڈل حاصل کیا

گلگت (خبرنگارخصوصی) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد سے چار سالہ کمپیوٹرزسائنس پروگرام میں شاندار کارکردگی دکھانے پر گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علم محسن امیر کو سلور میڈل دیاگیا طالب علم محسن امیر کا تعلق ضلع غذر کے گاؤں ہاتون سے ہیں محسن امیر ولد امیر ولی نے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد سے چار سالہ کمپیوٹر سائنس پروگرام میں شاندار کارکردگی دکھائی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے محسن امیر کو سلور میڈل سے نوازا گیا محسن امیر کو میڈل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے دیا محسن امیر نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی دعا اور تعاون کا نتیجہ قراردیا ہے اور اس عزم کااظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اسی ایس ایس کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button