کھیل

ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کے شرکا کا ہنزہ میں‌ بھر پور انداز میں‌ استقبال کرنے کا فیصلہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے شرکاء کو ہنزہ کے آمد پر عوام بھر پور انداز میں استقبال کرینگے، سائیکل ریس سے ضلع ہنزہ میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گی۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی زیر صدارت سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ۔

اس موقع پر شرکاء اجلاس میں مزید کہا کہ بین الاقومی سطح پر منعقد ہو نے والی سائیکل ریس کی میزبان ضلع ہنزہ ہے جو عوام ہنزہ کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس سے ہنزہ سمیت گلگت بلتستان دنیا بھر میں مزید مشہور ہو گاجس کے لئے عوامی و سرکاری سطح پر اس کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ایک فرد اپنا کردار ادا کر ئیگا۔

ڈی سی ہنزہ کی زیر صدارت اجلاس میں مزید کہا گیا کہ دو روزہ سائیکل ریس میں صحت ، سیکورٹی اور مہمانوں کے قیام و طعام کی معیاری سہولیتیں فراہم کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی اور اس میں سرکاری اداروں کے ساتھ نجی اداروں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں ہنزہ کے مختلف ایل ایس اوز کے نمائندہ گان کے علاوہ کاڈو، اے کے وائی ایس بی سمیت سرکاری و غیر سرکاری کالجوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button