درکوت میںایک ہی پرائمری سکول ہے، زیادہ بچے پرائمری کے بعد تعلیم کو خیرباد کہ دیتے ہیں
غذر (آ ئی این پی ) امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل و مشہور سماجی کارکن شیر اکبر شیریفی نے کہا ہے کہ درکوت ایک بہت ہی پسماندہ علاقہ ہے ہزاروں ابادی والے اس علاقے کو ہر دور میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا جس باعث اس علاقے کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں کی سڑکیں اثار قدمہ کامنظر پیش کررہی ہے روڈ خراب ہو یا پل سیلاب کی نذر ہوجائے لوگ اپنی مدد اپ کے تحت روڈ کھول لیتے ہیں اور پل تعمیر کرتے ہیں سرکار کی طرف سے بجلی کے پول نہ دینے کی وجہ سے لوگوں نے لکڑی کے پول لگاکر اپنے علاقے میں بجلی پہنچا دیئے ہیں علاقے میں ایک پرائیمری سکول ہے زیادہ تر بچے پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیم کو ہی خیر باد کہتے ہیں جبکہ حفاظتی بند تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال لوگوں کی کاشت شدہ اراضی بھی سیلاب کی نذر ہوجاتی ہے جبکہ علاقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں روڈ کی یہ حالت ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کا کوئی بھی روڈ قلی سڑک پر کام کرتے ہوئے نظر نہیں علاقے کے عوام روڈ بلاک ہو تو بھی خود اپنی مدد اپ کے تحت کام کرکے روڈ کھول دیتے ہیں