سیاست

دیامر کی تاریخ‌ کا سب سے بڑا عوامی استقبال وزیر اعلی حفیظ الرحمن کا ہوگا، ریاض‌احمد، نائب صدر ایم ایس ایف

اسلام آباد: وزیر اعلی کے دورہ دیامر کے موقع پر دیامر کی تاریخ کا سب سے بڑا استقبال ہوگا ،دیامر کے عوام اپنی روایتی مہمان نوازی کا بھر پور مظاہر کریں گے ان خیالات کا عظمت اللہ اظہار ایم ایس ایف کے نائب صدر جی بی اور ریاض احمد مسلم لیگی رہنما دیامر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دور حکو مت میں گلگت بلتستان کو امن اور ترقی دی ہے وزیر اعلی نے جیسے گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کو ترقی کے راستے پر گامزن کر نے کے لئے اقدامات کئے ہیں ایسے ہی دیامر کی ترقی کے لئے عزم رکھتے ہیں اور اپنے دورہ دیامر میں اہم منصوبوں کا اعلان کریں گے ،وزیر اعلی کے دورہ دیامر کے بعد سیاسی مخالفین کا سودا گل سڑ جائے گا کیونکہ ان کے پاس تنقید کرنے کے لئے کچھ بچے گا نہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے نہ صرف دیامر بلکہ گلگت بلتستان کی معاشی اور سیاحتی تقدیر بدلنے کے لئے بٹو گاہ ویلی روڑ کا تحفہ دیا ہے یہ بہت بڑا کارنامہ ہے اسی طرح وزیر اعلی اپنے دورہ دیامر کے موقعہ پر دیگر اہم منصوبوں کا دورہ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے دیامر کی خوشحالی گلگت بلتستان کی خوشحالی ہے دیامر کاامن گلگت بلتستان کا امن ہے ،دیامر کی پسماندگی دور کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے جو اقدامات کئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button