سیاست

عدالت سے نااہل مجرم کے حواری پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، امجد ایڈوکیٹ صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان

گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کو پاکستان کی عدلیہ نے مجرم قرار دیکر نااہل کر دیا آج ان کے حواری پیپلز پارٹی پر تنقید کررہے ہیں پیپلز پارٹی کے کسی قیادت نےآمر کےساتھ معاہدہ کر کے سعودی عرب نہیں بھاگے بلکہ انہوں نے پاکستان کے ہر مشکل حالات میں پاکستان کی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے حفیظ الرحمن آمریت کے گملے سے پیدا ہونے والا انڈہ ہے حفیظ کی پیپلز پارٹی پر تنقید سورج کو چراغ دیکھنے کے مترادف ہے حفیظ الرحمن کے قول و فعل سے گلگت بلتستان کی عوام آگاہ ہے 2 سال کے اندر انہوں نے تمام وسائل کو لوٹ لیا ہے حفیظ کا ایجنڈہ لوٹ مار اور کرپشن ہے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن نے دیامر بھاشہ ڈیم کے پیسوں کی ادائیگیوں میں بے انتہا گھپلے کئے ہیں تحقیقاتی ادارے حرکت میں آئے انہوں نے دیامر بھاشہ ڈیم میں کس طرح کرپشن اور لوٹ مار کیا ہے وہ ہم بتاینگے ۔پچھلے دو سال کے دوران ٹھیکوں کی پری کوالفیکیشن چیک کیا جائے اور حفیظ الرحمن کے حواری ٹھیکداروں اور عام ٹھیکداروں کی ریٹس کا تقابلی جائزہ لیا جائے پھر حفیظ الرحمن کی کرپشن کے حوالے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاے گا ۔حفیظ الرحمن کے ٹھیکداروں کو جن ریٹس پر کام ملے ہیں اگر باقی ٹھیکداروں کو بھی ان ریٹس پر کام ملے تو پورا پاکستان کا دیوالیہ ہوجائے گا حفیظ الرحمن ہمیں بتائے کہ تعمیر پراجیکٹس کے حوالے سے منعقد اجلاس کے دوران اپنے ٹھیکدار بھائی کو کس قانون کے تحت بیٹھایا تھا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حفیظ صرف پیسے کمانے کے اعلاوہ اور کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اگلے 3 سے چار مہینوں کے دوران ان کا نظام ختم ہونےوالا ہے اس لئے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حفیظ کینسر ہسپتال میں اپنے لئے کریڈیٹ لے رہے ہیں جبکہ یہ پراجیکٹ 2007 میں منظور ہوا تھا جبکہ حفیظ کو اس پراجیکٹ میں ڈرامہ بازی کرنے کی ضرورت نہیں اسی طرح دل کا ہسپتال جو کہ 2013 میں منظور ہوا ہے ابھی تک اس پر کام کیوں نہیں ہو رہا ہے میڈیکل کالج اور انجینرنگ کالج کے حوالے سے اقدمات کیوں نہیں اٹھائے جا رہے ہیں البتہ حفیظ نے ان دو سالوں میں ایک ہی کام کیا ہے جو اپنے بھائی کے نام سے مرغیوں کا ڈربہ جیسی ایک بلڈنگ خریدی ہے اس کے اعلاوہ کوئی اور کام نظرر نہیں آہ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ کے خلاف کوئی بھی سازش نہیں کر رہے ہیں بلکہ حفیظ الرحمن خود اپنے لئے سازشیں کر رہا ہے اور گلگت بلتستان کا سب سے بڑا مسلہ حفیظ الرحمن خود ہیں کیونکہ حفیظ اس کام پر ذیادہ ترجہی دیتے ہیں جس کام میں اس کی ذات کا مفاد ہو حفیظ الرحمن بڑے دعوے کرنے سے پہلے عملی طور پر دیکھائے کہ ان دو سالوں میں گلگت بلتستان میں کیا کیا کام ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ادارئے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہو رہے ہیں حفیظ الرحمن اور ان کے حواری کرپشن کرنے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانا نہیں دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ سرکار کی اس کارکردگی کے نتائج انتہائی بیانک اور خطرناک آئنگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button