خبریں

شیر قلعہ میں‌ خستہ حال لکڑی کا پل ٹوٹ گیا، گاڑی نالے میں‌گرگئی، تین افراد زخمی

پونیال (دردانہ شیر) شیرقلعہ کو ملانے والا رابط پل ٹوٹ گیا، مزداگاڑی پل سمیت نالہ شیرقلعہ میں جاگری۔ گاڑی میں سوار تین افراد زخمی۔

 تربوزوں سے بھری ہوئی گاڑی جوں ہی پل پر سے گزر، پل ٹوٹ گیا اور گاڑی تین افراد اور تربوزوں سمیت نالے میں جا گری۔ گاڑی میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخموں میں محمدجان ساکنہ کشروٹ گلگت دیدار ساکنہ یاسین غذر اور راحیل ساکنہ کشروٹ گلگت شامل ہیں۔

 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 پُل خستہ حالی کا شکار تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پل ٹوٹ جانے سے ہزاروں کی آبادی والے گاوں کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button