خبریں

الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے تبلیغی اجتماع میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

گلگت(پریس ریلیز)الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے تبلیغی اجتماع میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا۔ چلاس میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں مفت چیک اپ اور دوائی کی فراہمی مہیا کی جائیگی، جبکہ کسی بھی ہنگامی اور نا گہانی صورتحال کے پیش نظر ایمبولنس سروس بھی مہیا کی جا رہی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے دفتر الخدمت فانڈیشن سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں الخدمت ڈسٹرکٹ دیامر کی ٹیم اور رضاکارو ں کے علاوہ ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف خدمات سر انجام دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button