سیاحت

ٹور ڈی جنجراب کی تیاریوں کے سلسلے میں نگر ضلعی انتظامیہ کا اجلاس، مارکیٹوں‌کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

نگر:  بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس کیساتھ ساتھ مختلف نجی تنطیمات کے نمائندگان نے شمولیت اختیار کی۔ اجلاس میں ۱۱ مئی 2018سے شروع ہونے والے ایونٹ ٹور ڈی جنجراب کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس میگا ایونٹ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نگر کا کہنا تھا کہ ٹور ڈی خنجراب جیسا میگا ایونٹ ضلع نگر میں سیاحت کے فروغ ااور اسکی سماجی اور معاشی حالت میں بہتری لانے کے لیئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انشااللہ ضلعی انتظامیہ نگر اس ایونٹ کا مثالی طریقے سے انعقاد یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کا مختلف آفیسران اور نجی تنظیمات کے نمائندگان کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہنا تھا کہ بازار کمیٹی ضلع نگر قراقرم ہائی وے پر موجود تمام مارکیٹس کو ڈیکوریٹ کرنے کی ذمہ دار ہوگی جسکے لیئے تمام بازاروں میں ویلکم پینا فلیکس اور پاکستانی جھنڈے آویزاں کیئے جائیں گے جبکہ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن اپنے بچوں کی مہمانوں کو ویلکم کرنے کے لیئے شمولیت کو یقنی بنائے گی۔ تمام علاقہ نمبرداران اپنے اپنے علاقے کی عوام اور تمام لوکل تنظیمات کے صدور اپنی اپنی یونین کونسلوں کی عوام کی اس ایونٹ میں شمولیت کو یقنی بنائیں گے۔ اس ایونٹ میں امامیہ سکاؤٹس بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور انتظامی معاملات میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ اسکے علاوہ تمام ضلعی اداروں کے سربراہان اپنے اپنے اداراہ سے متعلقہ ذمہ داری سر انجام دیں گے جسکے لیئے آج انھیں آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں موجود تمام شرکا کا متفقہ طور پر کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹیم لیڈر ڈپٹی کمشنر نگر کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ وہ ضلع نگر کی ترقی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی خنجراب جیسے میگا ایونٹ کا ضلع نگر میں آنا یقینی طور پر ایک نیک شگون ہے جس سے ضلع میں سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ یہاں پر دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی تبدیلی آئے گی۔ اپنی اخلاقی زمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے اس اجلاس میں شریک ہر رکن اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی پوری پوری کوشش کرے گا اور اس میگا ایونٹ کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button