نوجوان

زاہد حسین بلتی کوریا میں‌محکمہ سیاحت کے اعزازی سفیر تعینات

سکردو (نمائندہ خصوصی) برادر زاہد حسین کوریا میں اپنی تعلیم (بی-ایس الیکٹریکل انجینیرنگ اور ایم -بی-اے) مکمل کر کے کورین ہاکی فیڈریشن کے اعزازی سفیر’ کورین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعزازی سفیر’ کورین عالمی سرمائی اولمپک کے اعزازی سفیر بننے کے بعد اب ماشا اللہ دو سال کے کیئے کورین وزارت سیاحت کے اعزازی سفیر معین ہوئے ہیں۔ وہ پہلے مسلمان ہیں اور پہلے پاکستانی ہیں جن کو کورین گورنمنٹ نے یہ اعزاز دیا ہے۔ ان کا خصوصی طور پر توجہ کوریا میں حلال فوڈ کی دستیابی کو بڑھانے میں ہو گا اور کوریا کو اسلام دوست ملک بننے میں مدد کرنے اور اس کا پاکستان اور باقی اسلامی ممالک میں فروغ دینے پر ہوگا۔ ہم پورے پاکستان خصوصن گلگت بلتستان کی طرف سے ان کو اور ان کی فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ برادر زاہد سٹوڈنٹ لائف میں سیول انٹرنیشنل سٹوڈنٹ فورم کے صدر’ پاکستان سٹوڈنٹ ایسوسیئیشن کوریا کے بانی/صدر رہ چکے ہیں اور اب کورین گورنمنٹ سکالرشپ پروگرام ایلمنائی ایسوسئیشن (کہ جو 47 ملکوں کے کریجویٹس پر مشتمل ایک بہت بڑی ایسوسئیشن ہے) کے پہلے صدر ہیں۔

ان سب ایکٹویٹیز کے ساتھ ساتھ زاہد بھائی ایک کورین اینیرجی فرم میں پروجیکٹ مینیجر کے طور پر کام بھی کرتے ہیں اور ان کی ہی محنت سے ان کی کمپنی نے پاکستانی اینیرجی مارکیٹ میں داخل ہوئے تھے اور آج کل پاکستان میں ایک میگا پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ کورین زبان اور انگریزی پر عبور رکھنے کی وجہ سے کوریا کے کئی بڑے ٹیلی وژن شوز پر پاکستان اور اسلام کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ میزبانی بھی کرتے ہیں ہیں۔ ہم ان کی ہمت کو داد دیتے ہیں کہ اپنی کمفرٹ زون سے نکل کر ہر چیز میں احسن طریقے سے ہماری نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ان کے آئیڈیل ہیں اور انہی کی ایک مشہور کہاوت "کام، کام اور بس کام” کو اپنا طرز حیات بنایا ہوا ہے تاکہ انسانیت بلخصوس اپنے علاقے کی خدمت کرنے کا انکا جو خواب ہے اس کے لیئے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر سکے۔”

برادر زاہد کھرمنگ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سوکسی تھنگ میں پیدا ہوئے تھے اور سکردو میں پلے بڑے تھے اور آج اتنی بڑی کامیابیاں پا رہے ہیں جو ہمارے تمام نوجوانوں کے لیئے ایک مثال ہے اور ہم سب کے لیئے باعث فخر ہے۔ ہماری دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

آپ تمام پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ انسٹا گرام پر ان کو سپورٹ کریں اور حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کرتے رہے اور مستقبل میں علاقے اور انسانیت کی خدمت کرنے کے مقصد میں ان کو کامیاب کرے۔ شکریہ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button