خبریں

محکمہ پولیس ہنزہ میں 14 پوسٹس کے لئے چار سو نوجوان میدان میں‌، بھرتیاں میرٹ پر کرنے کا عزم

ہنزہ ( اجلال حسین ) پولیس بھرتیاں پوری طرح میرٹ پر ہونگی۔ سیلکشن کمیٹی پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں۔ ہمارے لئے سب امیدوار برابر ہیں۔ سیلکشن کمیٹی چیر مین و ایس پی ہنزہ محمد اسحاق کا عزم ۔

محکمہ پولیس ضلع ہنزہ  میں 14 اسامیوں کے لئے چار سو سے زائد نوجوان میدان میں آگئے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں چیر مین سیلکشن کمیٹی و ایس پی ہنزہ محمد اسحاق اور پاک فوج کے افسران کی نگرانی میں بھر تیوں کا آغاز۔ گزشتہ روز پہلے مرحلے میں نوجوانوں کے درمیان دوڑ اور دیگر جسمانی امتحان کے مقابلے ہوے، جن میں 200 سے زائد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ تیسرے مرحلےمیں آج امیدواروں سے تحریری امتحان لیاجائے گا۔

ضلع ہنزہ پولیس میں بھر تی ہونے والے نوجوانوں نے اب تک ہونے والے عمل پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے توقع ہے کہ ایس پی ہنزہ و چیر مین سیلکشن کمیٹی اور پاک فوج کے مدد سے کی جانے والی بھرتیاں پوری طرح شفاف انداز میں ہونگیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے لئے مختص کوٹہ انتہائی کم ہے جو تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button