گلگت بلتستان

ہنزہ میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، 28 مئی کو پولنگ ہوگی

گلگت(ارسلان علی )گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کی خالی نشست GBLA-6کے ضمنی انتخابات کا شیڈو ل جاری کردی گئی ،الیکشن 28مئی 2016کو ہونگے ۔میر غضنفر علی خان کے گورنر بننے پر خالی ہونے والی نشست پر انتخابات کروانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔جمعہ کے روز الیکشن کمیش گلگت بلتستان سے جاری ایک نوٹیفیکشن کے مطابق 26اور 27اپریل کو امیدوار اپنی کاغذات نامذدگیاں جمع کروائینگے اور 29اپریل 2016کو کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔اس طرح امیدواروں02مئی 2016تک امیدواروں کے خلاف اپیل کی جائے گی اور الیکشن ٹربیونل 04مئی کو اپنا فیصلہ سنائے گی ۔الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول میں مزید کہا گیا ہے کہ 05مئی تک امیدواراپنی کاغذات واپش لے سکے گا اور 06مئی 2016کو امیدواروں کی حتمی لیسٹ آویزں کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button