سیاست

نواز شریف اور مریم نواز 14 جبکہ وزیر اعظم 12مئی کو چترال کا دورہ کرینگے ۔نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ

چترال(بشیر حسین آزاد) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اورمحترمہ مریم نواز 14مئی کو چترال کا دورہ کرکے پولوگراؤنڈ چترال میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چترال کیلئے گذشتہ چار سالوں کے دوران کئے گئے خدمات جن میں لواری ٹنل کی تکمیل گولین گول ہائیڈرل پراجیکٹ سے چترال کو 30میگاواٹ بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں اربوں رقم کی نقد تقسیم کے پیش نظرچترال کے عوام اس جلسے کو کامیاب بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وازیراعظم کے دور حکومت میں چترال کی تعمیرو ترقی کے لئے 65ارب روپے کے خطیر رقم خرچ ہوئی اور مسلم لیگ(ن) آئیندہ بھی چترال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 12مئی کو چترال کا دور کرکے کالاش ویلیز اور گرم چشمہ روڈ سمیت چترال کے تین مختلف مقامات میں گیس پلانٹوں کا بھی افتتاح کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button