یاسین میں‌دو موٹر سائیکل آپس میں‌ٹکرا گئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

غذر (بیورو رپورٹ ) غذر کی تحصیل یاسین میں دو موٹر سائیکل اپس میں ٹکرانے دو افراد شدید زخمی زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال طاوس پہنچا یا گیا جہاں ایک زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد گلگت ریفر کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جمعرات کے روز یاسین کے نواحی بجایوٹ میں تیز رفتاردو موٹر سائیکلوں کے اپس میں ٹکرانے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخیموں ہونے والوں میں دلاورخان اورفضل شامل ہیں جنہیں فوری طور پر مقامی لوگوں نے سول ہسپتال طاوس پہنچایا جہاں ایک شدید زخمی کو فوری طبعی امداد کے بعد انھیں گلگت ریفر کر دیا گیا حادثہ تیز رفتاری اور ایک دوسرے سے اگے نکلنے کی کوشش کی وجہ سے پیش ایا غذر کی تحصیل یاسین میں موٹر سائیکل حادثات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مگر پولیس مکمل طور پر خاموش ہے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ غفلت کا مظاہرہ اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments