سیاست

وزیر اعلی عوام کی نمائندگی کرنے کی بجائے گلگت بلتستان کی دشمنی میں‌کھل کر اتر آئے ہیں، وزیر نعمان علی رہنما پیپلز پارٹی استور

استور ( بیورو  رپورٹ ) گلگت بلتستان آرڈر 2018 مسلم لیگ  بادشاہانہ نظام رائج کرنے جارہی ہے۔ وزیرآعلی  گلگت بلتستان کی نمائندگی کرنے کے بجائے کھل کر دشمنی پر اتر آئے ہیں۔  جی۔بی کے عدالتی نظام پر بھی کاری ضرب لگا کر انصاف کے حصول پر شیڈول فور لگا دیا ہے۔ سی۔پیک میں عوامی مفادات کا سودا کیا گیا۔ اور اب پیپلز پارٹی کیطرف سے دئے گئے گورننس آرڈر میں بہتری لانے کے بجائے وفاق کو تمام اختیارات دے کر جی۔بی کو عملاً کلونیال نظام کیطرف لے کر گئے ہیں۔ ہماری زمین کو وفاق کی اور وزیراعظم پاکستان کی ذاتی جاگیر بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی سیاسی آزادیوں کو سلب کرنے کی ذمہ دار مسلم لیگ نواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات وزیر نعمان علی نے آپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شاہی نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت آپنے علاقے سے ہرگز مخلص نہیں۔ اس حکومت نے بارہا عوامی مفادات کو کچلا ہے۔ اور مزید سیاسی طور پر کچلنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے۔ خالصہ سرکار قرار دے کر عوامی زمینیوں پر حکومتی قبضے کے بعد اب سیاسی طور پر جی۔بی کو وزیراعظم پاکستان کی خالصہ ذاتی جاگیر بنانے کے لئے نیا آرڈر منظور کرایا جارہا ہے۔ عوام گلگت بلتستان اس بادشاہی نظام کے خلاف بھرپور آحتجاج کرنے کے لئے اب گھروں سے باہر آئے گی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button