خبریں

چوتھے روز بھی صحافیوں نے استور میں سرکاری تقاریب کا بائیکاٹ جاری رکھا

استور (بیورو رپورٹ) استور میں آج چوتھے روز بھی صحافیوں کا تمام سرکاری تقریبات کا بایکاٹ جاری رہا۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈپٹی کمشنر استور اور پارلیمانی سیکرٹری صحافیوں سے اپنی غلطی کی معافی نہیں مانگتے، اس وقت تک تمام سرکاری تقریبات کا بایکاٹ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ استور کی انتظامیہ نے راما فیسٹیول کے موقعے پر جو ہتک آمیز رویہ صحافیوں کے ساتھ اختیار رکھا، اس کا وہ بھر پور جواب دیں گے۔

صدر انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹ سبخان سہیل، صدر پریس کلب استور لطف اللہ خان، سنیر صحافی رفیع اللہ خان آفریدی وغیرہ نے  کہا کہ ضلع استور میں اس سے قبل بھی پارلیمانی سیکرٹری نے صحافیوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی حمایت کی ہے، اور تمام صحافیوں کو یہ بھی کہا ہے کہ آپ جو کر سکتے ہیں، وہ کر کے دیکھو۔

صحافیوں نے کہا کہ وہ استور کی ضلعی انتظامیہ کو اور پارلیمانی سیکرٹری کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اس موقعے پر اکیلے نہیں ہیں، بلکہ پوری صحافی برادی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہم نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے پریس کلبوں اور دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کیا ہے اب ہمارا اگلہ لحہ عمل احتجاجی تحریک کا ہوگا ۔ جن لوگوں کی ایما پر ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کے ساتھ بدتمزی کی ہے اب ہم ان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے، اور یہ بھی بتائیں گے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کو استورسے کس بنیاد پر ٹرنسفر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر استور صحافیوں سے معافی نہیں مانگتے ہیں ہمارا تمام سرکاری تقریبات کا بایکاٹ جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button