عوامی مسائل

پھکر نگر میں‌درختوں‌پر بالدار سنڈیوں‌کا حملہ

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر کے بالائی گاؤں پھکر نگر می بالدار سنڈیوں کا درختوں کا خطرناک حملہ محکمہء زراعت نگر کا سنڈیوں سے بھر پور مقابلہ علاقے کی عوام کو یقین پیدا ہو گیا ہے کہ اب کے بار تمام سنڈیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے جاڑے کے موسم میں ہی تلف کاری کا مہم ہر صورت میں محکمہء زراعت کے اصولوں پر کرنا نہایت لازمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اچانک بالدار سنڈیوں نے نگر کے بالائی گاؤں پھکر ویلی سمیت ہنزہ کے بھی کچھ علاقوں میں درختوں پر حملہ کر دیا اور ان واحد میں ایک رات کے دوران ہی درختوں کے پتے چٹ کر کے درختوں کو بے لباس کیا۔ محکمہء زراعت کو نگر کو خبر ملتے ہی ہنگامی اقدامات شروع کئے اور ڈی ڈی محکمء زراعت اجلال حسین اپنی پوری ٹیم کے ساتھ سنڈیوں کے تباہ و بربادی کا سپرے مہم شروع کر گئےء۔ ایگریکلچر اسسٹنٹ نگر رمضان علی نے بتایا کہ محکمہء زراعت نے اسی بالدار سنڈی کے خاتمے اور تدارک کے لئے پچھلے جاڑے اور بہار کے موسم میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ نگر کے تمام یونین کونسلات میں عوام سے مشاورت مکمل کر لی گئی تھی جس میں سے بالدار سنڈیوں کے گھونسلوں کی تباہ کاری کے لئے شاخ تراشی کے طریقے پر عملی مظاہرہ کیا گیا تھا ۔ ان کی ممکنہ شاختراشی کے بعد بالدار سنڈی کے گھونسلوے کو تلف کر کے نذر آتش کرنے کے لئے بھی کسانوں کو طریقے سکھائے گئے ہیں، انہوں نے مذید بتایا کہ یہ سنڈی انسانی جسم سے مس کرتے ہی خارش پیدا ہو جاتی ہے جو ایک دم سے پورے جس میں پھیل جاتی ہے ۔ اس کی تباہ و بربادی کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی جاتی ہے اور پتھ جڑ کے موسم سے شروع کیا جاتا ہے اور نئے پتے نکلنے تک جاری رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پھکر ویلی میں ان سنڈیوں کے خاتمے کے لئے بھر پور طریقے سے سپرے مہم شروع کیا گیا ہے امید ہے کہ باقی درختوں کو سنڈیوں کے حملے سے محفوظ رکھا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button