عوامی مسائل

کبھی کیش ختم، کبھی نیٹ خراب، غذر میں‌بعض‌اے ٹی ایم عوام کے لئے بن گئے عذاب

غذر(ڈی ڈی شیر) غذر میں بعض نجی بنکوں کے اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی نے صارفین کو پریشان کرکے رکھ دیا کبھی کیش ختم ہے کا بہانہ تو کبھی نیٹ کی خرابی نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے دور دراز کے علاقوں سے خریداری کے لئے آنے والے عوام کو ائے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے باعث سخت مشکلات کا سامناروز روز ان اے ٹی ایم مشین کی خرابی کی وجہ سے لوگ دور دراز کے علاقوں سے بنکوں سے رقم نکال کرخریداری کے لئے آتے ہیں اور ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے مایوس ہوکر بغیر خریداری کئے اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اس حوالے سے کئی بار ان بنکوں کے ان مشینوں کی خرابی کے حوالے سے عوام کی طرف سے سٹیٹ بنک کے حکام کو بھی اگاہ کرنے کے باوجود تاحال ان بنکوں کے خلاف کوئی کارراوئی عمل میں نہیں لائی گئی ایک طرف لوگ خریداری کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گاہکوچ آتے ہیں مگر ان مشینوں کی خرابی کے باعث مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں تو دوسری طرف ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے سرکاری ملازمین اورپنشینرزحضرات کو بھی اپنی پنشن کی رقم اے ٹی ایم سے نکلنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حقداربھی روزانہ بنکوں کے باہر اکر کھڑے رہتے ہیں مگر ان مشینوں کی خرابی کی وجہ سے ان کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے سٹیٹ بنک کے اعلی حکام سے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تمام بنکوں کے خراب مشنیوں کو ٹھیک کرانے کے لئے متلعقہ بنکوں کے حکام کو احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button