عوامی مسائل

ارندو روڑ کھولنے میں‌محکمہ تعمیرات کی عدم دلچسپی، علاقے میں غذائی قلت کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

شگر(نامہ نگار)محکمہ تعمیرات عامہ شگر نے آنکھیں پھیر دی۔ ارندو روڈ کھولنے میں لیت لعل سے کام لینے لگے۔روڈ بند ہونے سے علاقے میں غذائی بحران جنم لینے لگے۔انسانی المیہ رونماء ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق مئی کا مہینہ آنے کے باؤجود محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی جانب سے ارندو روڈ کھولنے کیلئے کوئی اقدامات ابھی تک نہیں اٹھایا گیا۔جس کی وجہ سے ارندو روڈ گذشتہ چھ ماہ سے مکمل بند ہے۔ارندو کے سماجی رہنماء و سرکردہ چیئرمین علی کے مطابق ارندو عوام کی جانب سے محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر سے لیکر سب انجینئر تک کو سڑک کو کھولنے کیلئے درخواستوں پر درخواست دی جاچکی ہے۔ جبکہ منت سماجت بھی کیا گیا ہے لیکن حکام ٹس سے مس نہیں۔اور روڈ کھولنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ شگر کو ارندو روڈ اور عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔اور نہ ہی ارندو کے عوام کو انسان تصور کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ ماہ سے علاقے کا دوسرے علاقوں سے زمینی راستہ مکمل منقطع ہونے کی وجہ سے علاقے میں جمع شدہ خوراک ختم ہونے لگے ہیں۔اور شدید غذائی بحران کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید کچھ دنوں تک ارندو روڈ بحال نہ ہوا تو علاقے میں انسانی المیہ رونماء ہوسکتا ہے۔انہوں نے وزیر تعمیرات گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی حالت زار کا نوٹس لیں۔ اور ارندو کھولنے کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button