سب ڈویژن روندو کے گاوں شوت کے مکین صاف پانی کی نعمت سے محروم
روندو ( ) سب ڈویژن روندو کے دور افتادہ گاؤ ں شوت کے مکین صاف پانی کی نعمت سے محروم ہو گئے ہیں علاقہ مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 15سال پہلے بنایا گیا واٹر ٹینکی اور بچھائی گئی پائپ لائن زنگ آلود ہو گئے ہیں اور پائپ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے واٹر ٹینکی ٹوٹ جانے سے پانی واٹر ٹینکی میں نہیں ٹکتا ہے جب کہ اس ٹینکی کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے کئی دفعہ مرمت کیا گیا تھا تاہم اب واٹر ٹینکی بہت زیادہ ٹوٹ چکا ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونین کونسل کے فنڈز فراہم کر کے واٹر ٹینکی کو ٹھیک کرنے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار پائپ لائنوں کو ٹھیک کرے تا کہ علاقہ مکین صاف پانی کی نعمت سے مستفید ہو سکے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونین کونسل کے فنڈز کی بندر بانٹ کے حوالے سے چھان بین کریں ۔