خبریں

استور سمیت گلگت بلتستان بھر میں‌ مقامی ٹوپی اور شانٹی کا دن 9 مئی کو سرکاری سطح پر منایا جائے گا

استور (سبخان سہیل)گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع استور میں بھی قومی ٹوپی اور شانٹی ڈے شاندر طریقے سے سرکار سطح پر منایا جایگا۔ضلع استور میں سرکاری سطح پر ٹوپی اور شانٹی ڈے مورخہ نو مئی کو ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی کی شکل میں کلب علی چوک جائں گے جہاں پر باقاعدہ پروگرام ہوگا ٹوپی اور شانٹی ڈیے کے موقعے پر استور کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان،امن کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر سیاسی و سماجی لوگ بھی شرکت کریں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہداہت پر پوری گلگت بلتستان میں اس قومی دن کو شاندر طریقے سے منایا جارہا ہے ۔گلگت بلتستان کی ثقافت اور پہچان یہاں کی رویتی ٹوپی اور شانٹی ہے اس ثقافت اور کلچر کی پہچان کے لیے جو گلگت بلتستان کی حکومت نے اقدام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ہم سب کو ملکر اس قومی دن کو منانے کے لیے ایک قوم بن کر اپنی پہچان کرانا ہوگا۔محکمہ ٹورزم اس پروگرام کا باقاعدہ ترتیب دیے گا اے ڈی ٹورزم اور اس کی ٹیم آج سے اس اہم پروگرام کے انعقاد کے لیےتیاری کریں گلگت بلتستان سمیت ضلع استور کے صحافیوں نے علاقے کے مسائل کی بہتر نشاندھی کے ساتھ ساتھ ایسے قومی دن کے پروگرامز کو ہمیشہ بہتر انداز میں تشہر کی ہے ہم پوری صحافی برادی کے مشکور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button