ثقافت

شگر میں‌ثقافتی ٹوپی کا دن جوش و خروش سے منایا گیا، ریلی نکالی گئی

شگر(عابدشگری) ہماری ثقافت ہی ہماری پہچان ہے اور گلگت بلتستان کی ثقافت دنیا کی خوبصورت ترین ثقافتوں میں سے ایک ہے۔زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔ٹوپی گلگت بلتستان کی اہم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔اس ثقافت کو زندہ رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ثقافتی دن کا منانا اہم اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹوپی شانٹی ڈے کے حوالے سے نکالی گی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین ،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی اور دیگر نے کہا ۔گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح محکمہ ٹورزم سکردو اور شگر انتظامیہ کی اشتراک سے ضلع شگر میں گلگت بلتستان کی ثقافتی دن ٹوپی شانٹی ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شگر سے ایک ریلی نکالی گئی۔ جس میں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ،سکولوں کے طلباء اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام ریلی کے شرکا ء سر پر ٹوپی اور شانٹی پہنائے ریلی میں شریک ہوئے۔ریلی کے شرکاء ڈی سی آفس سے حسینی چوک تک آئے جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہماری ثقافت ہی ہماری پہچان ہے اور گلگت بلتستان کی ثقافت دنیا کی خوبصورت ترین ثقافتوں میں سے ایک ہے۔اس ثقافت کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں۔زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتے ہیں۔جو قومیں اپنے ثقافت کو بھول جاتے ہیں وہ تاریخ میں گمنام ہوجاتے ہیں۔ٹوپی گلگت بلتستان کی اہم ثقافتوں میں سے ایک ہے۔اس ثقافت کو زندہ رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے ثقافتی دن کا منانا اہم اقدام ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button