سیاست

غذر میں درجنوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں‌شمولیت کا اعلان کردیا

غذر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں درجنوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جن میں سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نصیر احمد اور بختاور شاہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈوکیٹ نے تمام کارکنوں کو پی پی میں شمولیت پر انھیں ہار پہنائے غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بڑی مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت نے سیاسی جلسہ کیا اور اس جلسے میں غذر کے علاوہ گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ سے بڑی تعداد میں پی پی کے قائدین نے گاڑیوں کی ریلیوں میں جلسہ گاہ پہنچ گئے گرم کی شدت کے باوجود عوام کی بڑی تعداد جلسہ کے اختتام تک جلسہ گاہ میں موجود رہی جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button